ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملپے میں مچھلیوں کے تاجر پر قاتلانہ حملہ کے معاملے میں پانچ ملزمین کو پولیس نے کیا گرفتار

ملپے میں مچھلیوں کے تاجر پر قاتلانہ حملہ کے معاملے میں پانچ ملزمین کو پولیس نے کیا گرفتار

Wed, 12 Jun 2019 12:22:08    S.O. News Service

اڈپی 12جون/(ایس او نیوز) ملپے بندرگاہ کے علاقے میں پچھلے دنوں مچھلیوں کے تاجر محمد ریاض (34سال)پر جو قاتلانہ حملہ ہوا تھا اس معاملے میں پولیس نے 5ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔

    گرفتار کیے گئے ملزمین کی شناخت اسماعیل(45سال)، اس کا بھائی محمد غوث(35سال)، محمد قیصر (60سال)، منیر (25سال) اور انور(25سال) کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس قاتلانہ حملے کا سرغنہ اسماعیل ہے جس نے منصوبہ بناکر کرایے کے قاتلوں کی خدمات حاصل کی تھیں۔ملزمین کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد پولیس کے مطالبے پر اسماعیل، غوث اور منیر کو مزید پوچھ تاچھ کے لئے پولیس کسٹڈی میں دیا گیا۔

    خیال رہے کہ مچھلی کے تاجر محمد ریاض کے ملپے بندرگاہ کے احاطے میں پہنچنے پر نقاب پوشوں کی ایک ٹولی نے تلواروں سے اس پر حملہ کرکے جان سے مارنے کی کوشش کی تھی۔پولیس نے معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کے تین ٹیمیں بنائی تھی اور ایک ٹیم بنگلورو کے لئے روانہ کردی گئی تھی۔ پھر پولیس کو جب یہ مصدقہ اطلاع ملی کہ ملزمین بیلور میں چھپے ہوئے ہیں تو اس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا۔اور حملے میں استعمال کی گئی کار بھی ضبط کرلی گئی۔پولیس کی تحقیقات سے یہ بات پتہ چلی ہے کہ گرام پنچایت الیکشن میں ریاض کی جیت کے علاوہ فرنگی پیٹھ میں مچھلی کی دکان سے متعلق اسماعیل اور ریاض سے تعلق رکھنے والے دو گروہوں کے درمیان بار بار ہونے والا جھگڑااور دشمنی اس قاتلانہ کا اصل سبب تھا۔
 


Share: